Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ساگر نے گھڑکیاں دیں تو دریا سنبھل گیا

By: Hasan Shamsi

چلئے کسی طرح تو یہ طوفان ٹل گیا
ساگر نے گھڑکیاں دیں تو دریا سنبھل گیا

ٹوٹے سبھی گواہ ، ہوئے کاغذات گم
قانون کے وہ دام سے سیدھا نکل گیا

پھر آج آنکھ سے مری آنسو چھلک پڑے
پھر اک کھلونے کے لئے بچہ مچل گیا

محبوب اس کو لوگ سمجھنے لگے مرا
نازک سا اک خیال جو غزلوں میں ڈھل گیا

ناکامیاں ملیں وہ اصول و ضمیر سے
سارا ہی زندگی کا نظر یہ بدل گیا

کر کے ستم ہزار ، وہ نادم جو ہو گیا
دل بھی ہمارا موم تھا ‘ پل میں پگھل گیا

سر تھا انا سے چور ، تکبر تھا چال میں
گیلی زمین پر پڑا ، پائوں پھسل گیا

ظلمت میں ساتھ چھو ڑ کے جاتا بنا کہیں
اپنا ہی سایہ دیکھو ‘حسن ‘ مجھ کو چھل گیا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore