By: وشمہ خان وشمہ
آنکھوں سے مری راحت رمضانِ مبارک میں
اب ملتی ہے ہر برکت رمضان مبارک میں
گھر گھر میں چراغاں ہے ہر سمت سویرا ہے
پھیلی جہاں سے رفعت رمضان مبارک میں
تعریف کروں میں جو بھی بر کت مہینے کی
دل میں دعا ہےرحمت رمضان مبارک میں
وہ لوگ یقینا ہی جل جائیں گے دوزخ میں
جو دل میں نہیں عظمت رمضان مبارک میں
کوشش تو کی لوگوں نے جاں توڑ مگر پھر بھی
اپنالے اگر خدمت رمضان مبارک میں
سمجھے تھے کہ ہوتی ہے ہر چیز کی حد کوئی
جب عشق خدا نسبت رمضان مبارک میں
جب شعروں کی مالا میں سوچوں سے پروتی ہوں
تب جا کے کہیں ہے نعمت رمضانِ مبارک میں
ہونٹوں پہ درودوں سے مسکان سجا وشمہ
جب ورد کریں بر کت رمضان مبارک میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?