Bazm e Urdu - The urdu poetry app

سوچو یارو اب کیا ہوگا

By: purki

تحریک انصاف کا چرچا ہوگا
ہر ایک کے ساتھ انصاف ہوگا

پرانے سیاستدان سب عجائب گھر میں ہونگے
دہشت گرد بھتہ خور اور لٹیرے جیلوں میں ہونگے

روٹی کپڑا اور مکان ہوگا
ہر بھوکے کا ساماں ہوگا

بجلی پانی اور تعلیم ملے گی
جنت اسی دنیا میں ملے گی

سب انساں مل جل کر رہیں گے
تعصب،تفرقہ بازی نام کو نہ ہوگا

سب کو اس کا حق ملے گا
سب کو روزگار اور سکھ ملے گا

سب کے لئے تعلیم عام ہوگی
اک ہی نصاب اور حساب ملے گا

سکول کالچ اور یونیورسٹیاں ہوں گی
سب کو داخلہ عام ملے گا

ہسپتالوں میں دوائیاں عام ملیں گی
خاص و عام سب برابر ہونگے

کوئی نہ سڑکوں پر بھوکا مرے گا
ہر چوک پرمفت ہوٹل ہونگے

کوئی مسیحا علاچ سے انکار نہ کرے گا
سب مریضوں کے لئے علاج مفت ہوگا

نفرت،تعصب قتل وغارتگری کا نام و نشاں نہ ہوگا
ہر طرف امن و اخوت، محبت اور بھائی چارہ ہوگا

ہرے پاسپورٹ کا بول بالا ہوگا
ہر کوئی اس کی تمنا کریں گے

گرین پاسپورٹ گرین کارڈ ہوگا
ہر جگہ سگنل فری ملے گا

ہر کوئی اس ملک میں آئے گا
تو لندن اور امریکا کا کیا ہوگا

سارا ملک خالی ہوجائے گا
سب کا رخ پاکستان کی طرف ہوگا

کاش کہ یہ سب سچ ہو جائے
اس وقت پرکی تیرا کیا حال ہوگا

سوچو یارو پھر کیا ہوگا
سب ناچے گا اور گائے گا

 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore