Bazm e Urdu - The urdu poetry app

بےوفاٸیاں

By: سارہ رحمان

کتنی بھولی لڑکی ہو
سب کو اپنا سمجھتی ہو ۔
پر تم کیا سمجھو
پاگل لڑکی
یہ دنیا ہے
یاں کوٸ کسی کا نہیں ہوتا ہے
سب اپنے لیۓ ہی مرتے ہیں
سب اپنے لیۓ ہی جیتے ہیں
سب وقت گزاری کرتے ہیں
جب بہتر کوٸ مل جاۓ
سب چھوڑ کے ایسے جاتے ہیں
جیسے روح
بدن سے جاۓ تو پھر کب واپس آتی ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore