By: AF(Lucky)
تمہارے بہت ستم تھے ہم پر
اک اور خود پر ستم کر لیا ہم نے
تمہاری مجبوریوں سے تھک ہارکر
خوشی خوشی سمجھوتا کر لیا ہم نے
میری لہجے کی مٹھاس ُبری لگتی تھی نا
چلو لفظوں میں زہر بھر لیا ہم نے
تمہارے خط اور کچھ گلاب
سب کو آج جلانے کا فیصلہ کر لیا ہم نے
جو روتی تھی چاندی رات بھر
ُاسے نیند کی دوائی دے کر ُسلا دیا ہم نے
زمانے میں کہیں تجھے ُرسوا نا کر دوں
تیری محفل میں آنا چھوڑ دیا ہم نے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?