By: Arib Hashnmi
زندگی خواب ہے پرونے لگی
یا میرے دن میں رات ہونے لگی
میں بچھڑنے لگا ہوں دنیا سے
یا مجھے کائنات کھونے لگی
پھر مکانوں سے ہے دھواں اٹھتا ہے
پھر سے گلیوں میں رات ہونے لگی
بڑھ گیا سرسری تعلق جب
پھر محبت سی ہونے لگی
سسکیاں تیری یاد لیتی ہوئی
میرے پہلو میں آج سونے لگی
جب سے ہے کرب کی قبا پہنی
ہار اشکوں کے ہے پرونے لگی
اتنی نازک مزاج سی لڑکی
ہجر کا بوجھ کیسے ڈھونے لگی
اس نے میری غزل سنی آرب
پھر مجھے داد دے کے رونے لگی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?