By: ISHTIAQ KAZMI
وہ اپنے بھی ہوتے ہیں انجان بھی ہوتے ہیں
آنکھوں کی چمک دل کی جان بھی ہوتے ہیں
ابھی دیکھہ کے ان کو ہم دل بہلاتے ہیں
الفت کے مراحل کچھہ آسان بھی ہوتے ہیں
یہ بتاؤ کیسے ہم انہیں بات کہیں دل کی
تھوڑا ڈر بھی لگتا ہے پریشان بھی ہوتے ہیں
آداب کی زنجیریں مجھے روک کے رکھتی ہیں
چھونے کو تو پاس اپنے آسمان بھی ہوتے ہیں
ابھی پہلی منزل ہے دیکھو کیا کرتے ہیں
جب قدم اٹھاتے ہیں حیران بھی ہوتے ہیں
یہ بتاؤ الفت سے وہ کیوں پیش آئے
قربت سے جو ملتے ہیں مہمان بھی ہوتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?