By: Kanwal Naveed
دیکھتا ہوں بغورجب میں ٹوٹے گھروں کو
گِرے ہوئے درخت کی کمزور جڑوں کو
سسکتی ہوئی انسانیت جو دم توڑ رہی ہے
ماں اپنے ہی بچوں کا ہاتھ چھوڑ رہی ہے
سوچتا ہوں بپا محبت کی وہ صدا کہاں ہے
سوچتا ہوں یہاں ہے تو مگر خدا کہاں ہے
بہت سے چہروں سے ہنسی نوچتے درندے
پنجروں میں پر کٹے ہوئے اداس ہیں پرندے
کی تھی جو خوشی کے لیے وہ دعا کہاں ہے
سوچتا ہوں یہاں ہے تو مگر خدا کہاں ہے
دیر تک اپنے دل کو ہم تو ٹٹول رہے تھے
سوالوں کو سوال ہی جھنجھوڑ رہے تھے
دل کی دہلیز پر تھا میری جواب کھڑا ہوا
گلابوں میں مرجھایا ہوا گلاب تھا پڑا ہوا
دنیا میں ابھی نہیں کنولؔ مکمل حشر بپا ہے
یہ کم ثبوت ہے اس کا یہیں پر ہی خدا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?