Bazm e Urdu - The urdu poetry app

درد آنکھوں میں محبت کا جلایا جائے

By: وشمہ خان وشمہ

یہ نیا سال یوں الفت میں منایا جائے
درد آنکھوں میں محبت کا جلایا جائے

اپنے جذبات کوآنکھوں میں دکھایا جائے
کتنا مشکل ہے سمندر کو بہایا جائے

چاند کاٹے گا کہاں رات سہانی اپنی
چاند چہرے پہ اگر آج ستایا جائے

لوگ کرتے ہیں زمانے میں وفا کی باتیں
میری آنکھوں میں تو سب رنگ یہ پایا جائے

موسمِ گل پہ بھی کیوں آج خزاں ہے بھاری
جانے کس سمت سے یہ درد بھلایا جائے

میں بھی رکھ دوں گی یہاں پھوڑ کے آنکھیں اپنی
تیری آنکھوں سے اگر خواب سجایا جائے

کس قدر آنکھ میں دہشت تھی نہ پوچھو مجھ سے
خواب کے پیڑ سے جب دھوپ کو لایا جائے

میرے اس عشق کی بابت اسے معلوم ہے کیا
دل میں وہ پیار کا گر دیپ جلایا جائے

میں تو سمجھی تھی مرے پیار میں تر ہیں آنکھیں
یہ مگر اور ہی دریا کو بہایا جائے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore