Bazm e Urdu - The urdu poetry app

رقیبوں سے تمہارے رابطے

By: hira

رقیبوں سے تمہارے رابطے اچھے نہیں لگتے
نجانے کیوں مجھے یہ سلسلے اچھے نہیں لگتے

تم روٹھ جاؤ مجھ سے تو بجا ہے لیکن
یوں سر راہ کسی سے قہقہے اچھے نہیں لگتے

یہ مانا کہ برا ہوں میں مگر اتنا برا بھی کیا
کہ میرے ساتھ چلنے والے راستے تمہیں اچھے نہیں لگتے

ویراں ہے در و بام دشت ہے تنہائی ہے
یوں میکدے میں تمہارے قدم اچھے نہیں لگتے

غافل ہے مجھ سے یہ زمانہ لیکن
تمہاری بے رخی کے موسم مجھے اچھے نہیں لگتے

مانا کہ ہو گئ مجھ سے اب غلطی محبت کی
تمہارے دئے گئے یہ زخم مجھے اچھے نہیں لگتے

ماضی کےدریچوں سے تمہاری یاد کے اوراق
گر کر جب بکھرتے ہیں مجھے اچھے نہیں لگتے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore