By: M,masood
تجھ سے پیار ہے
یہ جانتی ہوں میں
محبت ایک مقدس لفظ ہے
یہ جانتی ہوں میں
تیرا نام
میں کیسے لوں
شرم مجھے آتی ہے
بس دل میں نام لے کر
ہنستی جاتی ہوں میں
تیرا مجھے دیکھ کر
مسکرانا آج تک یاد ہے
وہ لمحہ
یاد کر کے
سوچتی جاتی ہوں میں
تیری باتیں
تیری یادیں
تیری ہنسی
تیرا یوں دیکھنا
بس یونہی سوچ کر
کہیں کھو جاتی ہوں میں
تیرا نام لے کر
تجھے دیکھ کر خوش ہونا
اسے پیار کہتے ہیں
یہ جانتی ہوں میں
تیرا اور میرا
ملن کبھی نا ہوگا شاید
یہ سوچ کر
غمگین ہوں جاتی ہوں میں
میرے پاس تو
تیری تصویر بھی کوئی نہیں
بس تیرا تصور
ساتھ رکھ کر
سو جاتی ہوں میں
کاش
ہم دونوں اپنی محبت کا اظہار کر لیں
یہ کبھی نہیں ہوں سکتا
یہ جانتی ہوں میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?