Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ظلم پہ خاموش رہ کر ہم

By: Usman Tarar

خشک آنکھوں میں برسات دے رہے ہیں
میرے مقدرمیں اندھیری رات دے رہے ہیں

گھر پہ میسر نہیں دو وقت کی روٹی بھی
یہ نئی نئی رسومات دے رہے ہیں

حبس دولت کی بڑھتی جا رہی ہے
لوگ رشتوں کو مات دے رہے ہیں

پھول مانگنے والوں کے ہاتھوں میں
سوکھے ہوئے پات دے رہے ہیں

گھر کو آگ لگی ہے او ر یہ لوگ
ہواؤں کو جذبات دے رہے ہیں

عثمان ظلم پہ خاموش رہ کر ہم
ظالموں کا ساتھ دے رہے ہیں

مسلمانوں جاگو ورنہ مٹ جاؤ گے تم
اشارہ یہی حالات دے رہے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore