Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہم سارے زمانے کی خبر ڈھونڈ رہے ہیں

By: وشمہ خان وشمہ

ہم سارے زمانے کی خبر ڈھونڈ رہے ہیں
وہ حاشیہ پیمائی میں در ڈھونڈ رہے ہیں

روپوش ہے تو اپنی کہانی کی زمیں میں
سب تیرے خیالوں کی خبر ڈھونڈ رہے ہیں

جب اپنی کسی بات سے مایوس نہیں ہیں
پھر کیوں وہ کسی غیر کا در ڈھونڈ رہے ہیں

دریاؤں سے گزرے ہیں کئی بار مگر اب
یادوں کے سمندر میں سفر ڈھونڈ رہے ہیں

ملتا ہی نہیں ہم کو ترے پیار کا منظر
اس بار مگر بارِ دگر ڈھونڈ رہے ہیں

شاید وہ کسی روز مری سوچ میں اترے
اس شخص کو مدت سے اگر ڈھونڈ رہے ہیں

افلاک میں کھو کر کبھی واپس نہیں لوٹی
تارں پہ جو ڈالی تھی نظر ڈھونڈ رہے ہیں

وہ صبح کے بھولے ہوئے لوٹ آئیں گے وشمہ
ہم کب سے کھڑے راہ گزر ڈھونڈ رہے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore