By: S.M Akhtar malik
کھولنے دو لب مجھے اب دل کے اس اظہار پر
حرف آئے گا بھلا کیا آپ کی سرکار پر
آبرو تو لٹ چکی ہے دختر نادار کی
یوں اٹھی ہے آج انگلی شہر کے سردار پر
بھولا بسرا کوئی ساتھی آج آئے گا ضرور
صبح دم پھر کاگا بولا ہے میری دیوار پر
تیری یادیں تیری باتیں تیرے قصے تیرے خواب
چلنا پڑتا ہے مجھے ہر رات کی تلوار پر
سانحہ کیا ہوگیا ہے پھر کوئی اس شہر میں
کیوں جھکی ہے ساری خلقت آج کے اخبار پر
آئینوں کے شہر میں تو پیار کرنا جرم ہے
کس نے اختر لکھ دیا ہے شہر کی دیوار پر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?