Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تجھے جب سوچتا ہوں آنکھیں نم سی ہوتی ہیں

By: ZULFIQAR ALI BUKHARI

تجھے جب سوچتا ہوں آنکھیں نم سی ہوتی ہیں
دل بے قرار،اکثر سانسیں تھم سی جاتی ہیں

تم ہی تو تھے میرے لبوں کی مسکراہٹ
اب تو لب خاموش،آنکھیں نم سی لگتی ہیں

تمہارے آنے سے محفل میں تھیں رونقیں
اب تو ہر سو تنہائی ہی ڈستی ہے

آئے تو تھے بڑے سج دھج کے رہنے دل میں
ہوئے گم یوں کہ اب تو اپنا چاند ڈھونڈتے ہیں

فقط تیرے ہیں،تھے اور رہیں گے اے ہمدم
ہم تو راستہ تیرا اب بھی دیکھتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore