By: Mohammad Naeem Butt
میں حیران ہوں
کیا یکایک ہوا
میرے ساتھی کھلونے کہاں کھو گئے
کوئی آواز بھی
مجھ کو آتی نہیں
یکایک یہ خاموش کیوں ہو گئے
اچانک کوئی چیز آ کر گری
لوگ
گرنے لگے
تڑپنے لگے
اور مرنے لگے
کوئی ہے جو بتا دے مجھے
اتنا سمجھا دے مجھے
میرے معصوم سپنے کہاں کھو گئے
آگ جلنے لگی
اک دھواں سا اٹھا
حسرتوں کا میری یہ جہاں کیوں لٹا
میری حالت پہ امت کیوں خاموش ہے
نشئے رنگ و بو میں کیوں مدہوش ہے
اتنے بے حس یہ کیوں ہو گئے
میرے ساتھی کھلو نے کہاں کھو گئے
میرے ساتھی کھلونے کہاں کھو گئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?