By: Dr Javed Iqbal Saani
تارکینِ دل ملیں گے تارکینِ وطن سے آج
داستانِ فراق سنایئں گے بغل گیر ہو کے آج
زخم اپنے دیکھایئں گے سینے کر کے چاک
آہ! ہمارے نیشانِ تلوار بھی مندمِل ہو چلے آج
دل دیکھایئں یا جگر، سب زخم شُدہ ہیں
رؤو گے تو نہں اپنی ستم ظریفیاں دیکھ کے آج
ہماری بے بسی پہ دریا رو پڑے
پر وہ رہا خا موش یہ تماشہ دیکھ کے آج
حسرتیں تو جمع ہو کر پہاڑ بن گئیں
وہ اس کے دامن میں کھڑا ہو کے مُسکرا دیا آج
دل جلا، جگر بنا، کلیجا سڑا، انھیں جدا کر کے
اب کیا باقی ہے ثانی ؔ تیرے توشے میں آج
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?