Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کیا سمجھتا ہے مجھے ہاتھ دکھانے والا

By: وشمہ خان وشمہ

مرے اخلاص کو اب دل سے بھلانے والا
کیا سمجھتا ہے مجھے ہاتھ دکھانے والا

مرے دشمن نے بڑی چال چلی ہے لیکن
اس برے وقت سے مالک ہے بچانے والا

اپنی بد سوچ کے دھارے کو بدل لے ورنہ
اس سے بڑھ کر کوئی طوفان ہے آنے والا

اب کہ اس بار تجھے پیار کا مرہم دے دوں
پھر ملے گا نہ کوئی زخم چھپانے والا

تیرے دکھ ، درد کی دنیا میں حقیقت کیا ہے
مرا مولا ہے مجھے غم سے بچانے والا

جو مجھے لے کے چلا جائے گا اک دن وشمہ
میرا محبوب بہت جلد ہے آنے والا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore