Bazm e Urdu - The urdu poetry app

درد ہوتے ہیں کئی دل میں چھپانے کے لئے

By: Adeem Hashmi

درد ہوتے ہیں کئی دل میں چھپانے کے لئے
سب کے سب آنسو نہیں ہوتے بہانے کے لئے

عمر تنہا کاٹ دی وعدہ نبھانے کے لئے
عہد کسی نے باندھا تھا آزمانے کے لئے

کچھ دیے دیوار پر رکھنے ہیں وقت انتظار
کچھ دیے لایا ہوں پلکوں پہ سجانے کے لئے

وہ بظاہر تو ملا تھا ایک لمحے کو مجھے
عمر سا ری چاہیے اس کو بھلانے کے لئے

لو گ زیر خاک بھی تو ڈوب جاتے ہیں
اک سمندر ہی نہیں ہے ڈوب جانے کے لئے

تو پس خندہ ہی آہوں کی آوازیں تو سن
یہ ہنسی تو آئی ہے آنسو چھپانے کے لئے

کوئی غم ہو,کوئی دکھ ہو,درد کوئی ہو عدیم
مسکرانا پڑ ہی جاتا ہے زمانے کے لئے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore