By: Muhammad Shariq
چھوڑ کے دنیا کے سب حالات
آؤ سنائں تمھیں دل کی بات
دن گذرا ہے بھول بھلیوں میں
جانے اب کہاں کٹے گی رات
یہ بات سمجھنا کیا مشکل بہت
عشق دھن دولت دھرم نہ ذات
تمھیں بھی عشق نے گھیر لیا ہے
اب تم کو بھی ہوگی یقینی مات
غم دنیا سے پالیں راحت شاید
غم جاناں سے ملے گی کیسے نجات
صبح ہوئ تو سوچ میں گم ہیں
کونسے جلوے کس کے تیور کیسی رات
سر آئنہ کھڑے ہیں اور سوچتے ہیں
واہ ہماری کیا بات، واہ کیا بات
اندھیروں کا جنگل ہر جانب
روشنی شارق کی سوغات
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?