By: shaheen awan
کشتی میرے خیال کی ، ہے بحر بے کراں میں گم
بولتی داستان ہے ، آج بھی بے زباں میں گم
اڑ تے ہو ئے غبار کی ، ضد میں چلا تھا کارواں
کارواں گم ہے گرد میں ، گرد ہے کارواں میں گم
لزت غم کی حد تیں ، پھر بھی یہ سرد مہریاں
دل کے سمندروں کا شور ، اب ہے میری فغاں میں گم
آپ کے نقش پا تلک ، تارے فلک کے بن گئے
صحرا کے سارے راستے ، ہو گئے کہکشاں میں گم
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?