Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہنسنے کی ہنسانے کی عادت ہے مَسکرانے کی

By: UA

ہنسنے کی ہنسانے کی عادت ہے مَسکرانے کی
اپنے ساتھ تھوڑی بہت پرواہ بھی ہے زمانے کی

یہ سچ ہے کہ قدرت نے بشر کو عاقل بنا کے بھیجا ہے
لیکن پھر بھی کچھ باتیں ہیں سیکھنے ِسیکھانے کی

سرکشی، ضد، ہٹ دھرمی اور غصے پہ قابو رکھو
دیکھو بد دَعا نہ لینا کسی معصوم دیوانے کی

حرکت میں برکت ہوتی ہے ہر دم حرکت میں رہنا
ایک نصیحت یاد رکھنا ایک انمول سیانے کی

آنا چاہتے تھے لیکن کچھ کام پڑا کہ آ نہ سکے
معذرت چاہتے ہیں یارو! محفل میں نہ آنے کی

دیر سے آ کر آتے ہی جانے کا تقاضا کرتے ہو
نہیں مِلے گی تمہیں اجازت اسطرح سے جانے کی

ہم آنا چاہتے تھے لیکن وقت نے ہی مہلت نہ دی
کوئی گواہی بھی تو لاؤ عظمٰی اس بہانے کی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore