By: Sara Afzal
سانسوں میں بسا لو مجھے تم اپنا بنا لو
اک بار مری جاں مجھے سینے سے لگا لو
چاہا ہے تمہیں میں نے تو ہر چیز سے بڑھ کر
بانہوں میں کبھی اپنی مجھے تم بھی چھپا لو
بس اتنا ہی چاہوں گی “صنم “تم سے ہمیشہ
میرے لئے سینے میں محبت کو جگا لو
کیوں مجھ سے خفا رہتے ہو اتنا تو بتاؤ
میں دوڑی چلی آؤں گی جب چاہے بلا لو
ہو جائیں گے اک دن یہ اندھیرے بھی سبھی ختم
راہوں میں محبت کے چراغوں کو جلا لو
روتی ہوں تمہارے لئے دن رات مری جان
سارہ کے لئے اشک کبھی تم بھی بہا لو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?