Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تنہائی کے اندھیرے مجھ پہ ہنستے جارہے تھے

By: Maria Riaz Ghouri

تم کیوں مجھ سے دور جاتے جا رہے تھے
میری فتح کو شکست کرتے جا رہے تھے

میں کل شب ہی اپنے اندھیروں کو لوٹ گئی تھی
جب تم میرے سامنے اس کے ہوتے جا رہے تھے

ضبط کر کے بیٹھی رہی اپنے آنسو
اور تم مجھے رلاتے جا رہے تھے

سر جھٹک کر پہلو میں روتی رہی
میری بےبسی پر خوشیاں تم مناتے جارہے تھے

میرا دل نہیں چاھتا کسی اور کو سوا تمہارے
تم کیوں مجھے حقیقت سے ملاتے جارہے تھے

کل شب کی فضاؤں میں بھی اداسی تھی
جب تم کسی کی بانہوں میں سماتے جارہے تھے

میں سوئی نا جاگتی رہی تمام رات
تنہائی کے اندھیرے مجھ پہ ہنستے جا رہے تھے

صبح صادق سجدے میں بے حد روئی
میرا ساتھی تو نہیں جب مقدر کے حاکم یہ فیصلہ سناتے جارہے تھے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore