By: Hassan Kayani
آؤ اس دلکش جان وفا کی بات کریں
پھراسی ھستئ دلربا کی بات کریں
آزردہ ھے زودرنج ھے دل جس کےبغیر
آؤ اس دل آویز جان تمنا کی بات کریں
جس ھرجائی نے دی ھے آسودگی دل کو
آؤ آج اسکی داستان جفا کی بات کریں
صدائے دلسوزبےشک اپنا اثر رکھتی ھے
آؤ اس حبیب کے نقش پا کی بات کریں
انا کی مستی کو کچل کر دھر میں
آؤ پھر سے مھر و وفا کی بات کریں
آؤ وصل و فراق کے دھارے سے نکل آئیں
پھراز سر نو تکمیل پیمان وفاکی بات کریں
حسن دھوپ کی سختی تو بہت جھیل چکے
آؤ اب رحمت باراں کی دعا کی بات کریں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?