By: Sobiya Anmol
لوگ کیسے دل لگا لیتے ہیں
دل میں تمنا جگا لیتے ہیں
ہمیں تو معلوم نہیں پڑتا
کیسے دنیا بھلا لیتے ہیں
سبھی رشتے ناطے بھول کے
نئی دنیا بسا لیتے ہیں
محبت کے انمول جواہرات
بے وفاؤں پہ لٹا دیتے ہیں
راہ چلتے قربان ہو جاتے ہیں
اجنبی سے ہاتھ ملا لیتے ہیں
باتوں میں آ جاتے ہیں
آسِ وفا بڑھا لیتے ہیں
کسی پہ یوں مر جاتے ہیں
اُسے آنکھوں میں چھپا لیتے ہیں
بے خود اپنی ذات سے ہو کر
اُسے خود میں سما لیتے ہیں
بدلا دیتے ہیں خود کو ایسے
کہ خود ہی سے بدلہ لیتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?