Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کوئی جیون ساتھی نہ ملا

By: M.Asghar

آج اس طرح دل کو بہلا رہے ہیں ہم
خود اپنی اصلاح فرما رہے ہیں ہم

کافی لوگوں کے دل توڑنے کے بعد
اب ان کی بد دعائیں کھا رہے ہیں ہم

کبھی اپنا بھی اچھا خاصہ کاروبار تھا
آج نوکری کے لیے دھکےکھا رہے ہیں ہم

دنیا والوں کے پاس وقت ہی نہیں
الله میاں کو دکھڑے سنا رہے ہیں ہم

ولایت آکر بھی جیون ساتھی نہ ملااصغر
اب واپس اپنے گاؤں جارہے ہیں ہم


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore