Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہمارے الیکشن

By: صفدر راجدہانوی

الیکشن سے پہلے مصروف ہیں سب امیدوار
دن رات میٹینگیں ہوتی ہیں ان کے لوٹوں کی

پھر الیکشن کا دن ختم ہوتا ہےجیسے ہی
توپھر پہلی گنتی شروع ہوتی ہے ووٹوں کی

اگر یہ عوامی فیصلہ نہ قبول ہوکسی کو
تو پھر دوسری گنتی شروع ہوتی ہے نوٹوں کی

اگر پھر سرکاری نتیجہ بھی نہ مانے کوئی
تو پھر تیسری گنتی شروع ہوتی ہے سَوٹوں کی

سب ڈنڈے لے کر آجاتے ہیں میدان میں
اور شامت آ جاتی ہے سب چھوٹوں موٹوں کی

جب مار کٹائی سے فارغ ہوتے ہیں سب لوگ
تو پھر چوتھی گنتی ہوتی ہے زخموں اور چوٹوں کی

اگر صبر اور ہوش سے نہ کام لیا گیا اس وقت
تو پھر شاید ایک اور گنتی ہوگی موتوں کی

اس گھمسان میں کوئی شریف زادہ کیا کرے
کیسے پہچان کر ے وہ کھروں اور کھوٹوں کی

یہی سلسلہ اگرچلتا رہا آئندہ نسلوں تک یارو
تو بہت مشکل ہو گی ہمارے پوتوں پڑپوتوں کی
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore