By: shaheen awan shaheen
احساس ندامت میں ہی تسکین وفا ھے
اس بات پہ لیکن مرا یہ دل جو خفا ھے
مشکل تھا بہت حال زمانے سے چھپانا
اس آنکھ کے پانی سے مرا راز کھلا ھے
دکھ ھے تو مجھے صرف اس بات کا دکھ ھے
گلشن میرا اس بار بہاروں میں جلا ھے
ملنا تیرا، ھاتھوں کی لکیروں میں نہین تھا
اب تجھ سے نہیں اپنے مقدر سے گلہ ھے
جس دن سے میں شاہین تجھ سے آئی ہوں مل کر
لگتا ھے ھر شخص مجھے دیکھ رہا ھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?