By: Dr. Muhammed Husain Mushahid Razvi
خدائے پاک کی دیتا ہے آگہی اِخلاص
مٹاتا ہے دلِ بے کل کی بے کلی اِخلاص
عطا یہ کرتا ہے گم کردہ راہ کو منزل
شبِ سیاہ کی لاریب! روشنی اِخلاص
وہ سجدہ جس میں رِیا ہو قبول نہ ہو کبھی
عبادتوں کی ہے لاریب! زندگی اِخلاص
ہو جس کا سنّتِ سرکار پر عمل نہ کچھ
نہ پاسکے گی کبھی اُس کی عاشقی اِخلاص
وہ جس نے نذرِ سیاست کیا ہے مذہب کو
نہ پا سکے گی کبھی اُس کی رہبری اِخلاص
دُعا ہے صبح و مسا یا خداے بخشندہ
بنے مُشاہدِؔ رضوی کی نغمگی اِخلاص
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?