By: NEHAL GILL
کرتا ہے وہ پیار مجھ سے مری چاہت مانگتا ہے
عشق میں جیتا ہے مرے، مری محبت مانگتا ہے
ہر خوشی اُس نے مجھ سے جوڑ رکھی ہے اپنی
مرے بنا وہ خدا سے سخت اذیت مانگتا ہے
کیسا دیوانہ ہے مرا مجھے دیکھتا ہے صبح شام
اپنی راہوں کے لئے مرے قدموں کی آہت مانگتا ہے
نہیں محبت مجھے اُس سے میں نے کہا یہ بارہا
پاگل محبت کے بدلے مجھ سے نفرت مانگتا ہے
اُس کا جنون دیکھ کے ڈر سا لگنے لگتا ہے
وہ کبھی کبھار مجھ سے دل ایسی حالت میں مانگتا ہے
نادان ہے نہال کوئی سمجھائے اسے آ کر
قیامت ہے محبت اور پاگل مجھ سے قیامت مانگتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?