Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کثرت خواہشات

By: محمدصدیق پرہار

الفت محبوب سے ایمان کی تکمیل ہوتی ہے
دررسول پاک پرقسمت تبدیل ہوتی ہے

درودوسلام کے تحفے نبی پر بھیجنے سے
اللہ کے فرمان مبارک کی تعمیل ہوتی ہے

فہم دین کیلئے ضروری ہے سمجھنادونوں کا
قرآن میں اجمال حدیث میں تفصیل ہوتی ہے

سامنے ہوجب تمہاری نظروں کے گنبدخضریٰ
زیارت کروجیسے قرآن کی ترتیل ہوتی ہے

بتائی ہے قرآن پاک نے ہمیں یہ بات
ہرچیزکائنات کی مصروف تہلیل ہوتی ہے

منائی جاتی ہے محفل میلادمصطفی جہاں بھی
اللہ کی رحمت کی وہاں تنزیل ہوتی ہے

وابستہ ہونے دامن سے رسول کے ملتی ہے عزت
دوررہنے والوں کی رسوائی تذلیل ہوتی ہے

ادب نہ کرنے کی سزاہے یہ بھی
زندگی بھرکی ساری عبادت تحلیل ہوتی ہے

کثرت خواہشات سے مشکل بنارکھی ہے زندگی
محدودکرنے سے گزراوقات تسہیل ہوتی ہے

بتائے ہیں سرورکونین نے اصول زندگی صدیقؔ
سیرت محبوب سے انسانیت کی تشکیل ہوتی ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore