By: وشمہ خان وشمہ
دین و مسلک ، وفا ، ، خدا دیکھا
ساری دنیا کا آئینہ دیکھا
میرے پیچھے ہے ڈوبتا سورج
میرے آگے یہ لادوا دیکھا
شب کی آنکھوں میں جاگ کر تنہا
دن کے آنگن میں ناچتا دیکھا
بس خدا کا ہی نام یاد رہے
خواہشوں کی کوئی دعا دیکھا
خود کو طوفاں میں آزمائیں ذرا
ساحلوں کا یہ راستہ دیکھا
خاک چھانی ہے وشمہ دنیا کی
پھر بھی سمجھی نہیں یہ کیا دیکھا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?