Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جھوٹ

By: خرم شاہ جی

سگریٹ ایسی چیز ہے یارم
جیسے کوئی اپنا ہو

ہر غم کا
ہر سکھ کا ساتھی
جیسے رشتے دار ہو میرا

ہر دم ہاتھوں میں رہتا ہے
جیسے جگری یار ہو میرا
ہونٹوں سے چپکا رہتا ہے
جیسے پہلا پیار ہو میرا

جانے کیونکر
میں نے یہ سب رشتے ناتے
توڑ دیئے ہیں
آج سے میں نے
یعنی " میں نے"

سگریٹ پینا چھوڑ دیئے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore