Bazm e Urdu - The urdu poetry app

شادی کروں میں کیسے بڑا پتلا حال ہے

By: dr.zahid sheikh

نہ نوکری ہے پاس مرے اور نہ مال ہے
شادی کروں میں کیسے بڑا پتلا حال ہے

جب بھی میں گھر میں پوچھتا ہوں کیا پکا ہے آج
ملتا ہے یہ جواب چنے کی ہی دال ہے

میمان گھر میں آتے ہیں بس خالی ہاتھ ہی
مہماں نوازیوں سے تو اماں نڈھال ہے

لائے ہو کیا کما کے بتاؤ تو آج تم
ابا کا روز مجھ سے یہی اک سوال ہے

فرمائشیں ہیں دوستوں کی شعر سناؤ
فرمائشیں میں ٹالوں مری کیا مجال ہے

ہاں کہہ رہا تھا میں کہ مری جیب ہے خالی
اس حال کو بھی پہنچے مجھے دسواں سال ہے

کالج میں مشکلوں سے بنی تھی جو اک فرینڈ
یہ کہہ کے اس نے چھوڑ دیا تو کنگال ہے

سگریٹ بھی پینے کے لیے پیسے نہیں ہیں آج
اب مجھ کو وقت کاٹنا کتنا محال ہے

پینکچر لگا کے پیٹ کی پوجا کریں گے اب
ایم اے کرو جو پاس تو ہوتا یہ حال ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore