Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میرا جی جلانے کیوں آئے ہو یہاں

By: Mian Wajid Ali

میرا جی جلانے کیوں آئے ہو یہاں
مجھ کو ستانے کیوں آئے ہو یہاں

چپ چاپ میرے پاس سے گزر کر
کیا مجھ کو جتانے تم آئے ہو یہاں

تیرے آنے سے بےکل ہم ہو گئے ہیں
میری نیندیں چرانے کیوں آئے ہو یہاں

مسکراتے ہو کیوں دور سے دیکھ کر
زخم دل پر لگانے کیوں آئے ہو یہاں

وہ داستاں ہجر کی جو بھول چکا ہے واجد
وہ بھولی داستاں یاد دلانے کیوں آئے ہو یہاں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore