By: Jamil Hashmi
اسے ہم سے ملنے کی فرصت نہیں رہی
اب اسے ہماری کوئی ضرورت نہیں رہی
بنا لئے ہیں گھروندے اونچے سب نے
اب سر چھپانے کی حاجت نہیں رہی
بھول گیا ہوں میں راستہ اپنے گھر کا
میرے مکان کی تختی اپنی جگہ نہیں رہی
بکھرا ہوا ہے میرا لہو ہر طرف چمن میں
گلوں کی لالی نکھری نکھری نہیں رہی
کیسا ویران ہے شہر اس کے جانے کے بعد
چہل پہل محفل میں پہلی سی نہیں رہی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?