Bazm e Urdu - The urdu poetry app

زندگی اور کھیل

By: سید نذیر کاظمی

ھو ھوشیار! وقت کی باؤلنگ ہے بڑی فاسٹ
اس زندگی میں سنچری کے چانس بہت کم

باؤلر ازل کا رھتا ہے ہر دم ہی فارم میں
نو بال کی توقع نہ رکھنا کبھی بھی تم

چھکا وہی ھے دیرپا جو بندگی میں ھو
ورنہ حوص کا شارٹ تو ھاتھوں میں جائے تھم

سنگل بھی لے سکو تو کوئ دیر نہ کرنا
کس کو پتہ کہ نیکسٹ اوور تک رہیں گے ھم

جب تک سمجھ میں آئیں گی قسمت کی گوگلیاں
آجائے گا بلاوا ! چلو سؤے پو یلین

ہو گر مزاج دھیما اور فطرت میانہ رو
شاید کہ شارٹ بال پہ بن جائے کوئ رن

خطرہ سلپ سے ھے تو لاحق گلی میں خوف
لو چانس ادھر بھی اگر ھے بازوؤں میں دم

سینے کو تان کر کبھی جھک کر ہے کھیلنا
دونوں ہی صورتوں میں ہو جیت مقدم

بیٹنگ کا چانس ملتا ھے بس ایک بار ہی
اس کو خوشی سے کھیلو یا جھیلو سمجھ کہ غم


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore