By: Gulzaib Anjum
برسوں نہ سہی
صرف کچھ
پَل کے لیے
کاش
ہم تم مل کر
بنا لیتے
کچھ کل کے لیے
یوں تو
وعدے بہت کیے
سب نے
شریک غم ہونے کے
پھر جانے کیوں
ترستی رہی
بیوہ
آنچل کے لیے
زمانے بھر
کی سیاہ بختی
جانے کہاں سے
چھلک آئی
حسین سپنوں سے
سرمشار آنکھیں تو
بنی تھی
کاجل کے لیے
سنو
ممکن نہیں تو
نا ممکن بھی نہیں
کیوں نہ
ہم تم مل کر
ایسی جہد
کا آغاز کریں
کہ
بن جائیں یاد
َپل پَل کے لیے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?