By: kashif imran
ہمیشہ حق بول کہتا ہوں
تول کے لب کھول کہتا ہوں
ضائع نہ کر ان کو ، جو ہیں
زندگی کے دن انمول کہتا ہوں
اپنے عیبوں پہ نظر رکھنا
راز اوروں کے نہ کھول کہتا ہوں
جس سے کرو تو نبھاؤ اسے تم
کرو جو بھی قول کہتا ہوں
قناعت اپناؤ اپنی زندگی میں
نہ اٹھانا پڑے کشکول کہتا ہوں
نظر آسماں پر، زمیں پر ہوں پاؤں
نہ اڑنے کے لئے پر تول کہتا ہوں
خدا ہی بچائے گناہوں سے کاشف
ہر دم پڑھا کر لاحول کہتا ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?