By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi
زمانہ ہے اُن سے طلب گارِ بخشش
بنایا اُنھیں رب نے مختارِ بخشش
چلے آو منہ مانگی پاو مرادیں
سجا ہے مدینہ میں دربارِ بخشش
مرے مصطفیٰ جانِ رحمت کے صدقے
پھلا پھولا دنیا میں گلزارِ بخشش
وہ عالم میں نفسی کے ، اِنی لہا سے
کریں گے یوں محشر میں اظہارِ بخشش
وہی قاسمِ نعمتِ کبریا ہیں
انھیں سے ہُوَیدا ہیں اَسرارِ بخشش
مُشاہدؔ لحد کے سرہانے وہ آکر
بسائیں گے ظلمت میں انوارِ بخشش
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?