By: UA
میرے دِل کو تمہاری ہی محبت کی ضرورت ہے
تمہیں کیسے بتاؤں کہ مجھے تم سے محبت ہے
تمہاری مسکراہٹ اپنی پلکوں میں چھپا لوں گی
فقط اِک بار ہاں کہہ دو مجھے اس کی اجازت ہے
تمہاری دید کی طالب یہ آنکھیں کہتی رہتی ہیں
تمہیں ہر روز دیکھنا میری آنکھوں کی حسرت ہے
تمہیں یوں رو برو پا کر دھڑکنا بھول جاتا ہے
مگر تم کو ہی چاہتا ہے میرے دِل کی جسارت ہے
میری نظروں سے اپنے حسن کی تاثیر جانچ لو
میں خود سے کیا کہوں کتنی حسیں تر یہ زیارت ہے
تمہارے بِن بہت دشوار ہے جینا میرا جاناں!
تمہارا ساتھ پا لینا میرے جیون کی راحت ہے
وہ تیرا حالِ دِل عظمٰی بھلا کیسے سمجھ پائیں
تیری طرح ان کے دِل میں محبت ہے نہ چاہت ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?