Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یہ ہماری ہے دعا14 اگست

By: Muhammad Azam Azim Azam

یہ ہماری ہے دعا14 اگست
راس آئے اے خدا14 اگست

مرحبا صد مرحبا14 اگست
آگیا پھر آگیا14 اگست

اصل میں اعلان کرتا ہے صدا
پاکستانی شان کا 14 اگست

یہی تو بنیاد ِپاکستان ہے
یاد رکھیں صدا14 اگست

کاوشوں سے قائداعظم کی یہ
دِیکھنے کو ہے مِلا14 اگست

کوششیں لیاقت علی کی بھی تھیں بہت
اُن کی محنت سے بنا14 اگست

اور بھی اَسلاف تھے اِس میں شریک
ہم سے بس یہ کہہ رہا 14 اگست

لاکھوں انسانوں کی ہیں قربانیاں
یوں ہی ہم کو نہ مِلا14 اگست

ہے یہ دو قومی نظریوں کا سبب
یوں حقیقت میں بنا14 اگست


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore