By: ضیاء الرحمٰن
تیرے ملنےکاتصور ہے ایساجیسے
چاند ملنے کو مجھے شام کو آۓ
تیری یاد ایسی ہے گماں میں میرے
جیسے گل کو گزری ہوئی بہار کی آۓ
یارب! جاناں سے ملاقات ہو کیسے
کوئی تو ترقیب میرے دھیان میں آۓ
دل میں.بےچینیوں کا طوفان ہے پرجوش
جیسا شدت سے کسی ریگستان میں آۓ
کسی امتحان سے لوٹ کے آنے والا
یہ ضروری تو نہیں ہے کے ہار کے آۓ
گنوائی جب عمر میں نے تو ہوش آیا
جیسے کافر کو یادِ خدا بعد از حیات آۓ
چلے جاتے ہیں خود ہی ضیاء بہار کی جانب
یہ ضروری تو نہیں ہے ہر بار بہار آۓ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?