By: rabia naz
دیا ہے جس نے وہاں تک خیال جانے دو
مرے خیال میں ہے وہ کمال جانے دو
ہوں جتنی آج میں تنہا کبھی یہ حال نہ تھا
تھی زندگی تو ہمیشہ وبال جانے دو
یہ سال بھی تو مسرت کا کوئی سال نہیں
گزر گئے ہیں سب ہی زوال جانے دو
یہ فاصلے کبھی پل بھر میں مٹ بھی سکتے تھے
قریب آنا ترے یوں محال جانے دو
ہر ایک کرتا ہے احوال پہ مرے افسوس
غمِ فراق سے میں ایسے حال جانے دو
تجھے بھی رنج جو پہنچا کسی سے خوب ہوا
اذیت اور دلِ پر ملال جانے دو
غموں کے بحر میں اک موج بن کے بہتی ناز
تری جدائی کا غم کا ہے سال جانے دو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?