By: MeeR Hassan khoso
زندگی میں اور کیا تھا
کچھ نہیں بس حوصلہ تھا
اس سے ملنے کا سبب ہی
زندگی کا حادثہ تھا
کچھ نہیں اس کو ہوا تھا
دل تو میرا ہی جلا تھا
دشمنوں پہ دوش کیا تھا
وار اپنوں نے کیا تھا
ایک ہی دکھ رہے گیا تھا
یار میرا بے وفا تھا
اس نے مجھ کو مار ڈالا
جس کا مجھ کو آسرا تھا
میرے جیون کے سفر میں
بس غموں کا سلسلہ تھا
دوش دیتا کیا کسی کو
اپنے ہاتھوں گھر جلا تھا
اس نے آخر توڑ ڈالا
دل جو میرا من چلا تھا
قافلہ جس نے تھا لوٹا
قافلے کا رہنما تھا
ناؤ خود ہی لے کے ڈوبا
خود ہی اپنا ناخدا تھا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?