By: ہارون عباس
لکھنا آیا تو دل کی بات لکھ دوں گا
اُس کو خوشی کی سوغات لکھ دوں گا
لکھوں گا خود کو خاردار کانٹے ہارون
اُس کو گل و باغات لکھ دوں گا
لکھوں گا اسے کوئی اُجلی ہوئی صبح
خود کو کوئی اندھیری رات لکھ دوں گا
لکھوں گا اُس کے سنگ بتائے ہوئے دن
اُس کے بن زندگی مدھم سی ایک رات لکھ دوں گا
لکھوں گا اُس کے ساتھ خوشیوں کی بوچھار
بغیر اُس کے غموں کی برسات لکھ دوں گا
لکھوں گا اُس کے ساتھ اپنے بہتر تعلقات
اُس کے بن اپنی کیا اوقات لکھ دوں گا
لکھوں گا اُس کے بن ہارون اپنی موت
اُس کے ساتھ اپنی لمبی حیات لکھ دوں گا
لکھوں گا اُس کے سنگ خود کو موتی کے برابر
اُس کے بعد خود کو بس خاک لکھ دوں گا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?