By: Humaira Hammad
تمھیں کیا الزام دیں
ہمیں ہی دکھ کا اظہار نہ کرنا آیا
ٹوٹ گئےپرمحبت میں بیوپار نہ کرنا آیا
تمھیں کیا الزام دیں
خود ہی بےدرد ہوئے پھرتے ہیں
گھر سے بےگھرہوئے پھرتے ہیں
تمھیں کیا الزام دیں
ہمیں ہی ترےبدلنے کا وہم ہواہے
زمانے میں عشق سے کیا اہم ہواہے
تمھیں کیا الزام دیں
وعدے ہم ہی نے توڑے ہوئےتھے
دعاؤں پہ یقین کرناچھوڑےہوئےتھے
تمھیں کیا الزام دیں
تم ہی مسافرتھےتمھیں جاناتھا
میں مکین,مجھے دل کوسمجھاناتھا
تمھیں کیا الزام دیں
تمھیں کیا الزام دیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?