By: NEHAL INAYAT GILL
تمہیں اگر آئے کوئی مشکل
محبت کو نبھانے میں
لاچارگی میں جو پھنس جاؤ
مجبوریاں جو آ جائیں
دھاگہ وفا کی رسموں کا
تم خود ہی توڑ سکتی ہو
تم مجھکو چھوڑ سکتی ہو
ہر گز نہ سوچنا کبھی
کروں نام ترا بدنام میں
تجھے بیوفا کا لقب دوں
کروں رُسوا تجھے زمانے میں
آ کے اگر جانا پڑے
تم منہ موڑ سکتی ہو
تم مجھکو چھوڑ سکتی ہو
پنچھی وفاؤں کا نہالؔ
سلاخوں میں پلتا نہیں
یہ مانگے آکاش کا جہان
رہے مختصر سی نہ جاہ پے
کومل گلاب خوشیوں کا
اگر تم کو آ جائے نظر
ہاتھ چھوڑ کے میرا ہمسفر
اُس جانب ڈور سکتی ہو
تم مجھکو چھوڑ سکتی ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?