By: Dr. Humera Islam
ٹوٹا ہے میرا دل
کوئی نئی بات نہیں ہے
لیکن
یہ کوئی صحیح بات نہیں ہے
دِکھتے ہیں میرے آس پاس
جو لوگ مسلسل
کوئی بھی حقیقت میں میرے ساتھ نہیں ہے
اِک دن وہ بھی ہوگا
جب جائیں گے اِس جہاں سے
گزرے گی جو قبر میں
یہ وہ رات نہیں ہے
پَت جھڑ کی رت ہے چھائی
جیون پہ میرے جب سے
کوئی پھول کیسے ہوگا؟
جب کوئی پات نہیں ہے
مشکل سفر میں مجھ کو
گرنے سے جو بچائے
ہاتھوں میں میرے ایسا کوئی
ہاتھ نہیں ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?